پاکستان

پولیس اہلکار نوجوان کی موت کا سبب

فروری 4, 2018 2 min

پولیس اہلکار نوجوان کی موت کا سبب

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد میں غیر تربیت یافتہ اور بدتمیز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی _ شہر کے مصروف ترین کاروباری مرکز بلیو ایریا میں گشتی پولیس کے اہلکار آئے روز موٹر سائیکل سواروں کے راستے روکے کھڑے ہوتے ہیں اور معمولی لڑائی جھگڑے کا سبب بنتے ہیں مگر آج ایک موٹر سائیکل سوار کی جان لینے کا باعث بن گئے _
عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سواروں نوجوانوں میں سے ایک کو بازو سے کھینچا تو وہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے، موٹرسائیکل سواروں کے سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے جن میں سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا _
پولیس حکام نے حسب معمول اہلکاروں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے مرنے والے جوان پر ناکے سے فرار ہونے کا الزام عائد کیا ہے _ پولیس حکام کے مطابق ناکہ سے بھاگنے والا ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو زخمی ہوگئے ہیں، حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سوار نے تیزی سے بھاگنے کی کوشش کی، موٹر سائیکل گرنے کی وجہ سے نوجوان کی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا _ پولیس حکام نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر تین نوجوان سوار اور پھسلنے سے وہ گر گے تھے، تھانہ کوہسار پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے _

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو پولیس اہلکار نے بازو سے پکڑا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا _ موٹر-سائیکل سے گر کر زخمی ہونے والے نوجوان سنیل نے بتایا ہے کہ ہم سیدھا آ رہے تھے، بھائی موٹر سائیکل چلا رہا تھا، پولیس والے نے چلتے بائیک پر بھائی کو بازو سے پکڑ کر کھینچا، موٹر سائیکل غیر متوازن ہونے سے ہم فٹ پاتھ پر جا گرے، فٹ پاتھ پر سر لگنے سے میں بیہوش ہو گیا۔
بلیو ایریا میں تاجروں اور عام لوگوں نے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت احتجاج کیا اور پولیس موبائل وین کو گھیرے میں لیا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے