پاکستان

خادم اعلی کے لفظی فائر

فروری 9, 2018

خادم اعلی کے لفظی فائر

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی نے اپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی اور جھوٹ کو وطیرہ بنا رکھا ہے۔ انہیں اس الیکشن میں بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی نے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی ہے۔ عمران نیازی نے جھوٹ اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عوام بھی جھوٹ اور منفی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے