شریف فیملی کے خلاف ضمنی ریفرنسز دائر
Reading Time: < 1 minuteنیب نے نواز شریف کے خلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر دیئے۔ چیئرمین نیب نے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق، نواز شریف، حسن اور حسین کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ العزیزیہ ریفرنس میں نئے شواہد کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیب نے دونوں ضمنی ریفرنسزمیں مزید 8، 8 گواہ شامل کر لئے ہیں۔ضمنی ریفرنس پر اپنے ردعمل میں وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ ملا نہ ہی کچھ نکلا۔
Array