حاضری استثنی کی درخواستيں مسترد
احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تینون ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے گزشتہ سماعت پر سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور مریم نواز نے 2 ہفتوں کیلئے استثنیٰ مانگا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 19 فروری سے 2 ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، استثنیٰ بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے مانگا ہے کیونکہ نوازشریف اور مریم نواز نے لندن جانا ہے۔

