اہم خبریں

حملے روکنے کے امریکی صدر کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں‌ نمایاں کمی

اگست 3, 2026

حملے روکنے کے امریکی صدر کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میں‌ نمایاں کمی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملے روکنے اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت پانچ فیصد کمی کے بعد 80.79 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بھی پانچ فیصد کم ہو کر 83.87 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

پاکستان میں‌ صارفین سوشل میڈیا پر کہہ رہے ہیں‌ کہ کچھ بھی ہو جائے حکومت نے عوام کو ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں‌ ریلیف 36 پیسے کا ہی دینا ہے-

اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج یعنی پیر کو شروع ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایران پر حملوں کی منسوخی کے بارے میں گذشتہ شب کیے گئے ان کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کے بارے میں ایک معاہدہ موجود ہے اور ایران کے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے کے بارے میں بھی ایک معاہدہ حاصل کر لیا جائے گا۔

اتوار کے روز اپنے صدارتی طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: ’ظاہر ہے کہ وہ حملے کا نشانہ نہیں بننا چاہتے۔ وہ حملے کے حجم سے آگاہ تھے، کیونکہ وہ اس کی تیاریاں دیکھ رہے تھے۔ اب ہم ان سے بات کر رہے ہیں؛ یہ مذاکرات کل دوپہر (یعنی پیر کے روز) سے شروع ہوں گے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے