پاکستان

حکومت اور افسران کی تمام اپیلیں خارج

مارچ 13, 2017 < 1 min

حکومت اور افسران کی تمام اپیلیں خارج

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے سینئر افسران کی ترقیوں پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت اور افسران کی تمام اپیلیں خارج کردی ہیں، چیف جسٹس نے کہاہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریں گے، حکومت معاملہ طے کرنا چاہتی ہے تو کرے کوئی اعتراض نہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربر اہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ حکومت کے وکیل نے کہاکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے جن افسران کو ترقی دی ان کا حق تھا کسی نے بھی بورڈ کی بدنیتی ثابت نہیں کی۔ کل 479افسران کو 2015سے آج تک ترقی دی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ترقی حاصل کرنے والے افسران کی ترقی ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،رہ جانے والے افسران کامعاملہ حکومت طے کرنا چاہتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ سلیکشن بورڈ نے بہترین افسران کو چھوڑ کردوسروں کو ترقی دی،سلیکشن بورڈ اپنے پانچ نمبر کے صوابدیدی اختیار کو استعمال کرتے وقت تحریری وجوہات بھی بتائے۔ اپیل کرنے والے افسران کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میرٹ پر کیس سنے۔ عدالت نے حکومت اور افسران کی تمام اپیلیں خارج کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جس میں کہا گیاہے کہ حکومت ترقی پانے سے رہ جانے والے افسران کو بھی زیرغور لائے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے