پاکستان

عمران اور ترین کے خلاف ریفرنس مسترد

مارچ 16, 2017 < 1 min

عمران اور ترین کے خلاف ریفرنس مسترد

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف قومی اسمبلی کے سپیکر کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق نے گذشتہ سال ستمبر میں الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا تھا جس میں ان دونوں ارکان اسمبلی کے خلاف اثاثے چھپانے اور مختلف بینکوں سے قرضے لے کر معاف کروانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تمام ارکان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اس ریفرنس کو ناقابلِ سماعت قرار دیا۔

مسلم لیگ نواز نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس قومی اسمبلی کے سپیکر کے دفتر میں جمع کروایا تھا۔ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ارکانِ اسمبلی دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے خلاف احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے کہ سپیکر نے  وزیرِاعظم نواز شریف کو بچانے کے لیے عمران خان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے