پاکستان

کیا فیس بک بند کردیں گے؟

مارچ 16, 2017 < 1 min

کیا فیس بک بند کردیں گے؟

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے سوشل میڈیا پر توہین آمیز موادکی تشہیر کرنے والوں کی نشاندہی کیلئے فیس بک اور دیگر غیرملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے آزادی اظہاررائے کو بنیاد بنا کر ہم سے معلومات کا تبادلہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جذبات کی ترجمانی کرے گی اور اگر فیس بک نے تعاون نہ کیا تو سخت ترین انتظامات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہولوکاسٹ کے بارے میں بات کرنا جرم ہے اور ایسا کرنے والے کو امریکا اور برطانیہ کا ویزہ نہیں ملتا مگر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کی تضحیک کرنا کیسے اظہار آزادی کہلا سکتا ہے؟۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو کسی بھی حد تک جائیں گے اورمجھے کسی کی تنقید کا خوف ہے اور نہ ہی پروا کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ ابھی تک وزارت داخلہ کو نہیں ملی، ان کا کہنا تھاکہ کمیٹی کے ارکان میں اختلاف رائے ہے اس لیے ابھی تک رپورٹ مکمل نہیں ہوئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے