حملہ کرنے والا برطانوی شہری
Reading Time: < 1 minuteبرطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہاہے کہ لندن میں پارلیمان پر حملہ کرنے والا برطانوی شہری تھا اور خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو اس سے تحقیقات کرچکی تھی۔ پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کے حملے میں ملوث شخص کو ’اسلامی نظریے‘ سے متاثرہ ہونے کے مفروضے کے خطوط پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ انسداد دہشت گردی کی مکمل تفتیش جاری ہے تاکہ اس حملے کی ہرممکن کڑ ی ملائی جاسکی۔ تھریسامے نے کہاکہ جب تفتیش مکمل ہوگی تو حملہ آور کانام بھی سامنے لایاجائے گا، یہ یقین کیاجاتاہے کہ حملہ آور اکیلاتھا اور پولیس کے پاس ایسی وجوہات نہیں ہیں کہ یہ مانے کہ اس عوام پر اس طرح کے مزید حملہ کی جاسکتے ہیں۔ برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے محکمے نے تصدیق کی ہے کہ لندن حملے کی تفتیش کرنے والی پولیس نے برمنگھم میں چھ گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ لندن پولیس کے نائب کمشنر مارک راؤلے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ بدھ کی شام لندن پارلیمان کے باہر ایک حملہ آور راہگیروں پر پہلے گاڑی چڑھا دی تھی پھر حملہ آور پیلس آف ویسٹ منسٹر کے دروازوں کی طرف بھاگا اور وہاں پر موجود ایک پولیس اہلکار کو اس نے چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔