پاکستان

مریم نواز کو ارسلہ سلیم کی سلامی

جولائی 6, 2017 2 min

مریم نواز کو ارسلہ سلیم کی سلامی

Reading Time: 2 minutes

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بدھ پانچ جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں، گاڑی سے اترتے وقت ڈیوٹی پر موجود خاتون ایس پی ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو سلیوٹ کیا، اورپھر گرا ہوا پن اٹھا کر ان کے حوالے کیا۔ یہ مناظر تمام ٹی وی چینلز نے براہ راست ناظرین تک پہنچائے، کچھ ٹی وی چینلز نے ایسا تاثر دیا جیسے خاتون افسر نے مریم نواز کے پاﺅں چھوئے ہوں تاہم بعد میں ویڈیو فوٹیج کو درست طریقے سے نشر کیا گیا۔ یہ مناظر نشر ہونے کے ساتھ ہی میڈیا اور سوشل ویب سائٹس پر خاتون پولیس افسر کے سلیوٹ پر تبصرے شروع ہوگئے۔ اس دوران عمران خان کے ٹویٹ نے اس سلیوٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو لاکھوں افراد نے اس معاملے پر رائے دینا شروع کردی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر اس سلیوٹ کو خاتون افسر کی جانب سے چاپلوسی قرار دیا تو دوسری طرف مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سوشل میڈیاپر عمران خان کی خیبر پختون خوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر سواری کی تصاویر پھیلا کر سوالات کیے کہ یہ کس حیثیت میں سرکاری پروٹوکول لیتے ہیں۔
اس موضوع پر قانونی پوزیشن کے حوالے سے بعض وکلاء کا کہنا ہے کہ سرکاری افسر صرف منتخب عوامی نمائندے یا عہدے دار کو ہی سلیوٹ کرسکتاہے۔ دوسری جانب ایک خاتون وکیل نے پولیس افسر کو اس سلیوٹ کے بعد قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے۔ کچھ لوگ اس رائے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ خاتون افسر نے اپنی ڈیوٹی مریم نواز کو اپنی شکل دکھانے کیلئے خصوصی طورپر لگائی تھی جبکہ بہت سے صحافی بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے نہیں بلکہ صرف مریم نواز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجودتھے۔ یہ بھی معلوم ہواکہ بہت سے رپورٹرز نے اپنے دفاتر میں خصوصی طور پر درخواست کرکے اپنی ڈیوٹی جے آئی ٹی پر اس روز لگائی جب مریم نواز نے پیش ہوناتھا۔ اور اب یہی افراد خاتون پولیس افسر کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے