ٹرمپ کا افغان وزیراعظم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور توقعات یا خدشات کے عین مطابق امریکہ نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے_ امریکی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں، طالبان اور دیگر گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں مزید خاموش نہیں رہ سکتے’_ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ اتنے اہم پالیسی بیان کے بعد بھی تفریح کا باعث بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے بیان میں افغان وزیراعظم سے مل کر کام کی بات کی ہے، اس وجہ سے لوگ سوشل میڈیا پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ افغانستان کا وزیراعظم کون ہے؟ واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی نظام رائج ہے _
اسی طرح افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے الجزیرہ کے صحافی مہدی حسن نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ‘اب جبکہ امریکی صدر ٹرمپ افغانستان کی نہ ختم نہ ہونے والی جنگ میں لڑنے اور مرنے کیلئے مزید فوجی بھیج رہے ہیں ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بطور سپاہی ویت نام کی جنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا تھا’_