متفرق خبریں

صدر ممنون کے سیکرٹری کی کمائی

اگست 29, 2017 < 1 min

صدر ممنون کے سیکرٹری کی کمائی

Reading Time: < 1 minute

مشہور زمانہ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان آج کل صدر ممنون حسین کے سیکرٹری ہیں، آڈیٹر جنرل پاکستان نے شاہد خان کا ایک زبردست کارنامہ اپنی رپورٹ میں سامنے لایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سیاستدانوں کی کرپشن کے قصے سنانے والے بیورو کریٹ کیسے بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں مگر خود کو آئین و قانون پر کاربند دیوتا قرار دیتے ہیں، شاہد خان کے اس کارنامے سے کرپشن کا داغ لگائے بغیر راتوں رات کروڑ پتی بننے کا مجرب نسخہ بھی عوام کے سامنے آیا ہے_

آڈٹ رپورٹ کہتی ہے کہ بیورو کریٹ شاہد خان نے کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں پانچ دسمبر دو ہزار چودہ کو دوسو گز کا ایک کمرشل پلاٹ بیس لاکھ میں خریدا، اور پھر صرف تین دن بعد آٹھ دسمبر دو ہزار چودہ کو یہ پلاٹ کھلی مارکیٹ میں ایک کروڑ روپے کا بیچ دیا، اس طرح صرف تین دن میں شاہد خان نے 80 لاکھ روپے گھر بیٹھے کما لیے _ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ای الیون سیکٹر میں اسلام آباد کا مہنگا علاقہ ہے مگر افسران نے ملی بھگت سے کمرشل پلاٹ مارکیٹ سے پانچ گنا کم قیمت پر شاہد خان کو دے کر پولیس فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچایا اس لیے ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور یہ رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے