روسی حملے میں داعش کا کتنا نقصان
Reading Time: < 1 minuteروس نے داعش پر فضائی حملے میں40 داعش جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے، روسی وزارت دفاع کی جانب سوشل میڈیا پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائیہ کی جانب سے شام پر فضائی حملے کے نتیجے میں 40 داعش جنگجو ہلاک ہو گئے ،روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائیہ نے حملہ شام کے علاقے دائراز ضور میں کیا جس میں داعش کے چار انتہائی بااثر لیڈر سمیت دائر از ضور کے امیر ابومحمد الشمالی بھی ہلاک ہو گئے،وزارت دفاع کے مطابق فضائی حملہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا
Array