امریکا شمالی کوریا جنگ سے پہلے
شمالی کوریا کے چھٹے ایٹمی تجربے اور ہائیڈروجن بنانے کے دعوے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ کرنے کی ٹھانی ہے اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھی ٹرمپ نے ایک بڑے ہفتے کی پیش گوئی کی تھی لیکن اب امریکہ نے جنگ کے آخری آپشن سے پہلے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے _ امریکی حکومت سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کی کوشش میں ہے جس کے تحت شمالی کوریا پر تیل بند کیا جائے گا، اس کے علاوہ کوریا کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد اور اس کے مزدوروں کی بیرون ملک نوکری پر بھی پابندی اس قرارداد میں شامل ہے، امریکی حکومت اس طریقے سے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ آن کو جھکانا چاہتی ہے اور اس کے بیرون ملک اثاثے منجمد اور سفر پر بھی پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہے_
تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا کے اتحادی چین اور روسی صدر اس قرارداد پر کیا ردعمل دیں گے_

