پشاورٹریفک پولیس نے کیا کیا
پشاور ٹریفک پولیس اہکار کی غلطی کے باعث اعظم نامی شہری اپنی جان سے گیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہلکار گرفتار نہ ہو سکا، ایس ایس پی ٹریفک نے جاں بحق شہری کے لواحقین کو صلح کی پیشکش کر دی، تفصیلات کے مطابق پانچ ستمبر کو اعظم نامی شخص پشاور میں اپنی منزل کی جانب رواں تھا کہ روڈ کی الٹی سائیڈ سے آتے لفٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، واقعہ کو چار دن گزرنے کے باوجود تاحال ٹریفک وارڈن کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے اعلیٰ حکام مصالحت کرانے میں مصروف ہیں، واضح رہے کہ پشاور میں ایک ہفتے کے اندر پولیس اہلکاروں کی غفلت سے دوسرا شخص جاں بحق ہوا ہے،اس سے قبل بڈھ بیر میں پولیس کے ہاتھوں اقدام قتل کے ملزم کے والد جاں بحق ہوا۔

