متفرق خبریں

نئے آئی فون کی معلومات لیک ہو گئیں

ستمبر 11, 2017 < 1 min

نئے آئی فون کی معلومات لیک ہو گئیں

Reading Time: < 1 minute

امریکہ میں نئے آئی فون کی معلومات افتتاح سے ایک روز قبل ہی افشاء ہو گئیں _ امریکہ میں مختلف ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی فون کا نیا ورژن منگل بارہ ستمبر کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس کا نام اور نئے فیچرز کے بارے میں زیادہ تر معلومات ایک دن قبل ہی سامنے آ گئی ہیں _

ذرائع ابلاغ کے مطابق مطابق آئی فون کے خصوصی ورژن کا نام ‘آئی فون ایکس’ ہے جبکہ آئی فون آٹھ اور آٹھ پلس معمول کے مطابق لانچ ہو رہا ہے _  آئی فون ایکس کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ہوگی جبکہ اس میں چہرے کے خدوخال شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی ‘فیس آئی ڈی’ بھی متعارف کرائی جائے گی، اس کے علاوہ میسج کیلئے نئی ایپ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی ہوگی جس کے ذریعے ایموجی بنائے جا سکیں گے_

آئی فون آٹھ کے بیک پینل پر مکمل شیشے ہے جبکہ اس کے لیے وائرلیس چارجز دستیاب ہوں گے_ آئی فون ایکس کے بارے میں صارفین میں خاصا تجسس ہے کیونکہ اس میں کنٹرول بٹن نہیں ہے بلکہ یہ اشاروں کی زبان سمجھے گا اور اس کا ڈسپلے پانچ اعشاریہ آٹھ انچ ہے_ تاہم لیک ہونے والی ان معلومات کے بارے میں آئی فون کمپنی کے حکام نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے _ اس لیے صارفین کو اصل بات اسی وقت معلوم ہوگی جب کل یہ فون استعمال کیلئے ان کے ہاتھ میں ہوگا_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے