عمران خان نااہلی کیس میں نیا معاملہ
Reading Time: < 1 minuteعمران خان نااہلی کیس میں بنی گالہ جائیداد خریداری کی منی ٹریل میں بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، جمائمہ خان نے عمران خان کے قریبی دوست راشدخان کے جس بنک اکاونٹ میں پیسے بھیجے، راشد خان نے اپنا وہ بنک اکاونٹ اپنے ویلتھ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر ہی نہیں کیا، پاکستان ٹونٹی فور کو دستیاب دستاویز کے مطابق سال 2002 سے 2003 کے دوران عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے بنی گالہ اراضی کے لیے چار کروڑ سے زائد کی رقم راشد خان کے اکاونٹ میں بھیجی، لندن سے یہ رقم راشد خان کے بلیو ایریا میں واقع غیر ملکی بنک کے اکاونٹ میں بھیجی گئی، دستاویز سے ظاہر ہو تا ہے کہ راشد خان کے جس اکاونٹ میں رقم مبینہ طور پر بھیجی گئی اس اکاونٹ کو راشد خان نے اپنے مالی سال 2002-03 کے ویلتھ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں نا اہلی کا مقدمہ زیر سماعت ہےجس میں درخواست گزار حنیف عباسی کا الزام ہے کہ عمران خان کی بنی گالہ اراضی کی خریداری کی منی ٹریل مشکوک ہے،دوسری جانب عمران خان ایک تحریری بیان میں منی ٹریل کے نا مکمل ہونے کا عتراف کر چکے ہیں،