اچکزئی پر فرد جرم عائد
Reading Time: < 1 minuteسیشن عدالت کوئٹہ نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی، عبدالمجید اچکزئی کو کوئٹہ کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان پر کیس میں فرد جرم عائد کی تاہم عبدالمجید اچکزئی نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، واضح رہے کہ عبدالمجید اچکزئی نے کیس میں ضمانت کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کوئٹہ میں عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی تلے آکر ٹریفک سارجنٹ عطااللہ جاں بحق ہوا تھا تاہم پولیس نے معاملہ دبانے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس کے از خود نوٹس لینے پر ایم پی اے مجید اچکزئی کے خلاف قانونی کاروائی شروع ہوئی _
Array