پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کیلئے بیرون ملک سفر عموما بہت بڑا مسئلہ ہوتاہے اور عام طور پر دنیا سبز پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد پر کڑ ی نظررکھتی ہے جبکہ ویزا بھی مشکل سے ملتاہے مگر قطر نے پاکستانیوں کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔ پاکستان میں قطر کے سفارتخانے نے ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیاہے کہ ان کے ملک نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا مفت کردیاہے اور وہ بھی قطر پہنچنے پر ائرپورٹ پر حاصل کیا جاسکتاہے۔ بیان کے مطابق سیاحت کا ویزا تیس دن کیلئے ملے گا جس کی معیاد بڑھائی بھی جاسکتی ہے اور اس کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔
Array