حملے کی ویڈیو
Reading Time: < 1 minuteبلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند گروپ بی ایل ایف نے سوشل میڈیا پر فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کر کے پاک فوج کے کرنل سمیت پانچ جوانوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس ویڈیو کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھی اس پر ابھی تک ردعمل ظاہر نہیں کیا، دہشت گردی کے اس واقعے کی ویڈیو واٹس ایپ گروپوں میں پھیل رہی ہے جس میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے نغمے سے آغاز کیا گیا ہے، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی چار ستمبر کو ضلع واشک میں کی گئی تاہم اس نام کا شہر کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا_
بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پروپیگنڈا کی جنگ ہے کیونکہ بلوچ علیحدگی پسند بہت پہلے زمینی اور نظریات کی جنگ ہار چکے ہیں، اس لیے اس ویڈیو کی صداقت مشکوک ہے_
Array