حملے کی ویڈیو
بلوچستان میں سرگرم عسکریت پسند گروپ بی ایل ایف نے سوشل میڈیا پر فوجی گاڑی پر حملے کی ویڈیو جاری کر کے پاک فوج کے کرنل سمیت پانچ جوانوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس ویڈیو کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہو سکی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھی اس پر ابھی تک ردعمل ظاہر نہیں کیا، دہشت گردی کے اس واقعے کی ویڈیو واٹس ایپ گروپوں میں پھیل رہی ہے جس میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے نغمے سے آغاز کیا گیا ہے، ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی چار ستمبر کو ضلع واشک میں کی گئی تاہم اس نام کا شہر کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا_
بلوچستان میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پروپیگنڈا کی جنگ ہے کیونکہ بلوچ علیحدگی پسند بہت پہلے زمینی اور نظریات کی جنگ ہار چکے ہیں، اس لیے اس ویڈیو کی صداقت مشکوک ہے_

