پاکستان

اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

ستمبر 20, 2017 < 1 min

اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثوں کے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، یہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہیں جو پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے، دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرنے کے بعد 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اس سے قبل احتساب عدالت کے جج نے رجسٹرار اور پولیس کے ذریعے صحافیوں کو پیغام بھجوا کر دھمکایا،

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی کوریج کے دوران فیڈرل کورٹس کمپلیکس کے احاطہ میں میڈیا کیمروں پر پابندی عائد کر دی گئی، پولیس نے میڈیا کے کیمرا مینوں کو احاطہ عدالت میں داخلے سے روک دیا، رجسٹرار آفس نے کہا کہ ہماری طرف سے پولیس کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس نے سیکورٹی انتظامات کے لیے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کی، صرف رپورٹرز کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہے، پولیس نے کہا کہ کمرہ عدالت میں صرف رپورٹرز کو داخلے کی اجازت ہے، رجسٹرار آفس نے رپورٹرز کو دوران سماعت کمرہ عدالت میں نظریں جھکا کر کوریج کرنے کی بھی ہدایت کی ، رجسٹرار کے مطابق جج کے ساتھ آئی کانٹیکٹ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،_ م

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے