پاکستان

انصاف کی تلاش میں دربدر

ستمبر 21, 2017 < 1 min

انصاف کی تلاش میں دربدر

Reading Time: < 1 minute

پنجاب پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر مظلوم کو دھمکانے اور ظالم کی طرفداری نہ چھوڑی _ دکھوں کی ماری ماں سپریم کورٹ پہنچ گئی_

ٹیکسلا سے اغوا کی گئی بارہ سالہ لڑکی کو جس وقت ملتان پولیس نے بازیاب کیا اس کا ریپ ہو چکا تھا _ بچی کی والدہ نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں درخواست جمع کروا دی جس میں چیف جستس سے انصاف کی اپیل کی ہے، بارہ سالہ بچی کو5ستمبر کو ٹیکسلا سے اغواکے بعد زیادتی کانشانہ بنایاگیا، ملتان پولیس نے بازیاب کرکے ٹیکسلا پولیس کے حوالے کیا، درخواست کے مطابق ٹیکسلاپولیس نے 2 روز تک بچی کو ورثاء کے حوالے نہ کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسلاپولیس ملزمان کے ساتھ مل گئی  ہے، پولیس کی جانب سے ہراساں کیاجارہاہے رہاہے،  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر اپنی مرضی سے کاٹی، پولیس نے بچی کا میڈیکل بھی نہیں کروایامرضی کابیان دلوانے کے لیےپولیس کی جانب سے 12 سالہ بچی پرتششدد کیاگیا_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے