پاکستان

بنی گالہ خریداری کے تین موقف

ستمبر 27, 2017 < 1 min

بنی گالہ خریداری کے تین موقف

Reading Time: < 1 minute

بنی گالہ اراضی خریداری کے معاملے پر عمران خان کے خلاف ایک اور متفرق درخواست دائر کی گئی، مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پہلے تحریری جواب میں موقف اپنایا تھا کہ بنی گالہ اراضی کی خریداری کا معاہدہ انہوں نے کیا تھا، جمائمہ کے نام یہ زمین انہوں نے اپنے لیےخریدی، بیان حلفی میں بنی گالا اراضی سے متعلق دوسرا موقف اختیار کیا گیا کہ زمین اپنی اہلیہ اور بچوں کے لیے خریدی، ادائیگی کے لیے جمائمہ خان سے رقم قرض لی، حنیف عباسی کی متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں اپنے ایک اور جواب میں عمران خآن نے پہلے کے تحریری موقف سے انحراف کرتے ہوئے نیا موقف اپنایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جمائمہ خان نے بنی گالہ اراضی خود خریدی اور زمین کیلئے ادائیگیاں بھی خود کیں، نئے موقف میں عمران خان نے جمائمہ سے قرض لینے کے حقائق کو بھی مسخ کیا ہے، تحریری درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 2002 کے کاغذات نامزدگی میں 65 لاکھ رقم کو تحفہ نہیں، ایڈوانس ادائیگی بتایا تھا، نیازی سروسز کے اکاونٹ کی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی، اکاونٹ کی رقم کو ظاہر کرنا عمران خان کی ذمہ داری تھی، بنی گالہ کی اراضی جمائمہ کے نام بے نامی خریدی گئی، جمائمہ خان نے اپنے پاور اٹارنی میں بے نامی دار ہونے کا اعتراف کیا، عمران خان کا نیا جواب خود ساختہ اور پہلے جوابات کے برعکس ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے