بنی گالہ میں کیا ہو رہا ہے
Reading Time: < 1 minuteبنی گالہ زون میں تمام قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے اور ادارے کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں، صرف خط لکھ کر وقت گزارا جا رہا ہے _ بنی گالہ کی زمین پر تعمیرات کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے، سپریم کورٹ کے حکم سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نفاذ کے باوجود تعمیراتی کام جاری ہے _
عمران خان روڈ، مین بنی گالہ کورنگ پل ، بنی گالہ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے نے ایف آئی آرز کے اندراج کےلیے ڈی سی اسلام آباد کو خط لکھ دیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سمیت 14 قابضین کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں، قابضین نے نوٹسز کے باوجود سرکاری اراضی پر کام نہیں روکا، قابضین کیخلاف کاروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی جارہی ہے، خط کے مطابق سرکاری اراضی پر گھر اور پلازے بنائے جارہے ہیں، سینیٹر اورنگزیب کے خلاف درخواست ایک شہری نے دی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب بھی سرکار کی زمینوں پر قبضہ اور تجاوزات جاری ہے _