پاکستان

نیب عدالت کس کے کنٹرول میں؟

اکتوبر 2, 2017 2 min

نیب عدالت کس کے کنٹرول میں؟

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر رینجرز نے کرفیو نافذ کردیا، جج کی ہدایات کے باوجود میڈیا نمائندوں کو عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے روک دیا گیا، رینجرز اور پولیس نے اعلی حکومتی حکام کے علاوہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو بھی روک لیا، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا، کہا ہے کہ دیکھتا ہوں اسلام آباد میں کس کی حکومت ہے، اور رٹ کو چیلنج کون کر رہا ہے_

نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر عالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس،رینجرز اور ایف سی سمیت دیگر اداروں نے پوزیشنیں سنبھالیں، عدالت کی سیکیورٹی کے لیے کل 1924 اہلکار تعینات کیے گئے، پولیس کے 1424،ایف سی کے 300 اہلکاروں نے سیکیورٹی سنبھالی، عدالت کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کے 200 اہلکار تعینات کیے گئے، عدالتی احاطے اور کورٹ روم کے باہر 241 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،پولیس کی 10 اور رینجرز کی 4 ریزرو تعینات ہیں،

وزیر داخلہ کو روکا گیا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنراسلام آباد کی نگرانی میں سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، وکلا اور صحافیوں کی بھی اجازت تھی، آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے شفاف ٹرائل ہوتے ہیں، معلومات تک رسائی عام لوگوں کا حق ہے، نواز شریف کیساتھ سینیر وکلاء، لیگی قائدین اور صحافیوں کی بھی لسٹ جاری کی گئی تھی، اسلام آباد میں رینجرز چیف کمشنر کے ماتحت ہیں، رینجرز نے چیف کمشنر کو انکار کیا،  کہا کہ نواز شریف کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں، میں اس معاملے پر نوٹس لئے بغیر نہیں رہ سکتا، اس معاملے پر انکوائری ہوگی، دیکھا جائے گا کہ حکومت کی رٹ کو کس نے چیلنج کیا، رینجرز کا اعلی افسر روپوش ہو گیا، جس کسی نے ایسا کام کیا اسکے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی، میں ایک پپٹ وزیر نہیں ہوسکتا، رٹ چیلنج کی کارروائی ہوگی ورنہ استعفی دے دونگا، میں وزیر داخلہ ہوں میرے احکامات کے بغیر کیسے ہوگیا _

عدالت کے باہر موجود سادہ کپڑوں والے اہلکاروں نے یہ بات پھیلائی کہ یہ سیکورٹی سپریم کورٹ کے نگران جج اور خفیہ ادارے کے اعلی حکام نے تیار کی ہے اس لیے وزیر داخلہ کو علم نہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے