عائشہ بھوانی معاملہ سپریم کورٹ میں
پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں کراچی کے عائشہ بھوانی کالج کی زمین کا تنازعہ حتمی فیصلے کے لیے پہنچ گیا ہے _
سپریم کورٹ میں عائشہ بھوانی کالج زمین ملکیت تنازعہ میں سندھ ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کی پہلی سماعت میں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، سندھ حکومت کی اپیل پر عائشہ بھوانی کالجز پر سندھ حکومت کا قبضہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عائشہ بھوانی ٹرسٹ کو نوٹس جاری کردیے، عدالت کا سندھ حکومت کو 60 لاکھ روپے ٹرسٹ کو ادا کرنے کا بھی حکم آیا ہے، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت 1972 سے عائشہ بھوانی کالجز چلا رہی ہے، ٹرسٹ کالجز کی بلڈنگ کا کرایہ مانگنے کا مجاز نہیں، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ زمین ٹرسٹ کی ملکیت نہیں بلکہ لیز پر دی گئی تھی،
کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی _