پاکستان میں کتنی سیاسی جماعتیں؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے، ایک اور سیاسی جماعت کا اضافہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیز سہیل ضیا بٹ نے کیا ہے جنہوں نے عام عوام پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنا لی۔ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 353 ہو گئی،
عام عوام پارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں جب کہ عام عوام پارٹی کے چیئرمین سہیل ضیا بٹ ہیں، الیکشن کمیشن نے عام عوام پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔قومی اسمبلی میں کل سیٹوں کی تعداد 342 ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کی تعداد 353 تک پہنچ گئی، واضح رہے کہ شیخ رشید اور اعجاز الحق اپنی سیاسی جماعتوں کے اکلوتے منتخب ارکان ہیں،
Array