پائیدار امن کیلئے جنگ جاری
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے جوانوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور پائیدار امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں لیفٹینینٹ کرنل عامر وحید شہید کے گھر گئے اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی، اس موقع پر جنرل باجوہ کا کہناتھا کہ مادر وطن کے دفاع میں جوانوں کی قربانیوں بے مثال ہیں ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے انکا کہناتھا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی اور پائیدار امن کے قیام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اس سے قبل آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف کو اکیڈمی کے تعلیم اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جنرل باجوہ نے اکیڈمی کی کارکردگی اور فیکلیلیٹی ممبر ان کی کاوشوں کو سراہا جنرل باجوہ کا کہناتھا کہ ملڑی اکیڈمی کاکول بہترین روایات کی امین ھے جو ناصر ف کیڈٹس کو میدان جنگ کر لئے تیار کرتی ھے بلکہ پاکستانی کا بہترین شہری بھی بناتی ھے ،،،،