حسن علی کے خوابوں کی تعبیر
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے کھیل سے منسلک ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرے اور ملک کا نام روشن کرے،کسی نوجوان کی یہ خواہش پوری ہوجائے تو پھر اگلی خواہش اپنے شعبہ ﴿بیٹنگ، باولنگ﴾ میں ورلڈ نمبر ایک کی ہوتی ہے ، جس کے لیے کھلاڑی انتھک محنت بھی کرتا یے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر حسن علی کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا، پاکستان ٹیم کا حصہ بننے کے بعد ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرے اور دنیا کے نمبر ون باولر ہونے کاعزاز بھی اپنے نام کریں، نوجوان فاسٹ باولر کی خواہش سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پوری گئی، سیریز کے ابتدائی میچز میں نو وکٹیں لیکر حسن علی آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ۔ حسن علی نے 6 درجہ ترقی پا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے، حسن علی سے قبل رواں سال پہلی پوزیشن پر ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، کگیسو رابادا اور جوش ہیزلی وڈ براجمان تھے، دوسری جانب آئی سی سی کی تازہ جاری رینکنگ میں بہترین بلے بازوں میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلئرز بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے۔ اس سے قبل پہلی پوزیشن بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھی، بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابراعظم نے دو درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی جو ان کے کیئریر کی بہترین پوزیشن ہے جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسری پوزیشن پر ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں محمد حفیظ دو درجہ ترقی پا کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر آگئے جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔