امپائر کی چوری پکڑی گئی
Reading Time: < 1 minuteدوسروں کو بد عنوان کہنے والا خود چور نکلا
چور مچائےشور کا محاورہ جس نے بھی کہا بالکل درست کہا ہے اس قول کو سابق کرکٹ ایمپائر ڈیرل ہیر نے صحیح ثابت کردیا، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے ایمپائر ڈیرل ہیر جن کا کیریئر بطور کافی متنازعہ رہا، سری لنکا کے سابق اسپنر اور ریکارڈ ساز مرلی دھرن پر گیند تھرو کرنے کا الزام لگایا، صرف مرلی دھرن ہی نہیں دو ہزار چھ میں پاکستان انگلینڈ کے درمیان کے دوران بھی پاکستان کرکٹ ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا، ڈیرل ہیر کے بال ٹمپرنگ کے اعتراض پر پاکستان ٹیم میچ ادھورا چھوڑ کر باہر آگئی تھی،اس وقت انضمام الحق پاکستان ٹیم کے کپتان تھے، اب ہوا یہ ہے کرکٹ ٹیموں اور ان کے باولرز کو بد دیانت کہنے والے اب ڈیرل ہیر خود چور ثابت ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے ایک اسٹور پر ڈیرل ہیر ملازمت کر رہے تھے وہاں انہوں نے چور کا اعتراف کر لیا ہے،آسٹریلیا کی عدالت میں سابق ایمپائر نے اسٹور میں چوری کا اعتراف کیا اور اپنا معافی نامہ جمع کرا دیا ہے، سابق ایمپائر نے نو ہزار آسٹریلین ڈالرز اسٹور مالک کو ادا کیے۔