پاکستان

نئے پاکستان میں ننگا پن

اکتوبر 30, 2017 < 1 min

نئے پاکستان میں ننگا پن

Reading Time: < 1 minute

سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر سخت ردعمل سامنے آنے کے باوجود خیبرپختون میں مثالی پولیس کی جانب معمول کی کارکردگی بھی نہیں دکھائی جا رہی ۔ تین روز گزر گئے مگر ملزمان کو کسی عدالت کے سامنے پیش نہ کیا جا سکا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے  تھانہ چودہوان کی حدود میں گرہ مٹ کے 5 مسلح افراد نے ذاتی دشمنی کے باعث مخالف خاندان کی 16 سالہ بچی ننگا کر کے گاؤں میں گھومنے پر مجبور کیا، بچی جوہڑ سے پانی بھر کے گھر واپس آ رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق، مسلح افراد نے اس چیختی چلاتی اور مدد کے لئے پکارتی برہنہ بچی کو کسی سے چادر تک نہ لینے دی، مظلوم لڑکی جب بھی کسی گھر میں داخل ہوتی تو مسلح حملہ آوروں کے ڈر سے لوگ اسے باہر نکال دیتے، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ بربریت کا یہ رقص 1 گھنٹہ جاری رہا، کسی نے مظلوم بچی کی مدد نہ کی، بچی کے ورثاء تھانے رپوٹ درج کرانے گئے تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لیا لیکن جب خبر میڈیا تک پہنچی تو چودہوان تھانہ کی پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے بااثر ملزمان کے ساتھ مل کر لڑکی کے بھائی پر بھی مقدمہ درج کرلیا تاکہ اس کے خاندان کو دباؤ میں لایا جا سکے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے