طالبان کمانڈر مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteپشاور سے عظمت گل/ نمائندہ خصوصی
افغانستان میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے خلاف اتحادی افواج کی کارروائی میں طالبان کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے _
ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر مقبول داوڑ, الیاس گیلانی، ان کے بھائی مراد علی اور محافظ عابد افغانستان کےصوبے خوست میں حملے میں مارے گئے، پاکستان 24 کو مستند ذرائع سے دستیاب تصاویر میں طالبان لیڈروں نعشوں اور جنازے کی تصدیق ہوئی ہے _
دوسری جانب خیبر ایجنسی میں داعش اور توحید اسلام کے جنگجو آپس میں لڑ پڑے ہیں، جھڑپ میں 2 داعش کے کارندے مارے گے اور ان کی نعشیں علاقہ بازار ذخہ خیل سے ملی ہیں _
Array