شرمین عبید نے وضاحت کر دی
شرمین عبید چنائے نے فرینڈ ریکوسٹ بھیجنے پر آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد جنم لینے والی بحث پر وضاحت کی ہے ۔ شرمین عبید نے کہا ہے کہ بحث کسی اور طرف نکل گئی ہے اور میرا وہ مطلب نہیں تھا جو اخذ کیا گیا ۔
شرمین کے مطابق ان کے رویے یا طریقہ کار سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن عورتوں کا تحفظ بنیادی مسئلہ ہے ۔

