پاکستان

تحریک انصاف کے وکیلوں کو شکست

اکتوبر 31, 2017 < 1 min

تحریک انصاف کے وکیلوں کو شکست

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کو شکست ہو گئی ہے، عاصمہ جہانگیر کے گروپ نے  حامد خان کو شکست دے دی ہے، عاصمہ جہانگیر نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ صرف وکیل ہی نہیں بلکہ کنگ میکر بھی ہے ، وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ پینل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے خلاف کلین سوئپ کر دیا، عاصمہ جہانگیر کے گروپ نے بر سر اقتدار حامد خان گروپ کو شکست دے دی، نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے پیر کلیم خورشید گیارہ سو بیالیس ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہو گئے،ان کے مدمقابل حامد گروپ کے حافظ عبدالرحمان انصاری کو ایک ہزار چوسٹھ ووٹ ملے، انصاری جماعت اسلامی کے بھی رکن ہیں، سیکرٹری جنرل کے منصب کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ صفدر حسین تارڑ تیرہ سو بہتر ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،ان کے مخالف امیدوار میاں اسلم سات سو تریسٹھ ووٹ حاصل کر پائے،ایڈیشنل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر عاصمہ جہانگیر کے حمایت یافتہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے