پاکستان

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

نومبر 1, 2017 < 1 min

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی

ضلع چارسدہ کے علاقے تھانہ پڑانگ کی حدود میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، ۔ ڈی پی او  ظہور آفریدی نے بتایا کہ فائرنگ سے تھانہ پڑانگ کا ایس ایچ او ایوب جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جو پشاور ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،

پولیس حکام کے مطابق  چارسدہ کے علاقہ ماجوکی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے، تھانہ پڑانگ پولیس نے دس بجے کے قریب غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں پر چھاپہ مارا۔ ملزمان نے چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ ڈی ایس پی افتخار شاہ نے کہا ہے کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے