حامد میر پر اغوا کا مقدمہ درج
آئی ایس آئی کے سابق ملازم خالد خواجہ کے قتل کے بعد ان کی اہلیہ شمامہ ملک کی جانب سے دی گئی درخواست پر تھانہ رمنا نے سات سال بعد مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر میں حامد میر اور عثمان پنجابی کو ملزمان نامزد کر کے خالد خواجہ کو اسلام آباد سے اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے_
پولیس نے مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد درج کیا ہے _
مبصرین اس کو حالیہ دنوں میں فوج اور خفیہ اداروں کی پالیسیوں کے ناقد صحافیوں پر دباؤ بڑھانے کی مہم کے طور پر دیکھ رہے ہیں _

