مشرف کی اتحادی جماعتوں کے نام
سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے 23 جماعتوں کا گرینڈ الائنس قائم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ایک دن گزرنے کے بعد سارے اتحادی گو مگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں ۔ اتحاد میں شامل جماعتوں کے نام درج ذیل ہیں ۔
آل پاکستان مسلم لیگ ۔ پاکستان عوامی تحریک ۔ مجلس وحدت المسلمین ۔ سنی اتحاد کونسل ۔ مسلم لیگ (جونیجو) ۔ مسلم کانفرنس (کشمیر) ۔ پاکستان مزدور محاذ ۔ پاکستان سنی تحریک ۔ پاکستان مسلم لیگ (کونسل) ۔ پاکستان مسلم لیگ (نیشنل) ۔ عوامی لیگ ۔ پاک مسلم الائنس ۔ کنزرویٹیو پارٹی ۔ مہاجر اتحاد تحریک ۔ پاکستان انسانی حقوق پارٹی ۔ ملت پارٹی ۔ جمعیت علما پاکستان (نیازی گروپ) ۔ عام لوگ پارٹی ۔ عام آدمی پارٹی ۔ پاکستان مساوات پارٹی ۔ پاکستان منارٹی پارٹی ۔ جمعیت مشائخ پاکستان اور سوشل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں

