پاکستان

نواز شریف کی اپیل مسترد

نومبر 16, 2017 < 1 min

نواز شریف کی اپیل مسترد

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف کی رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے _ نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے خلاف تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے عوامی مفاد کے آرٹیکل 184 تین کے تحت درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کیے تھے اور لکھا تھا کہ درخواست گزار داد رسی کے تمام فورمز استعمال کر چکے ہیں، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد از سرِ نو درخواست دائر نہیں کی جا سکتی _

خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں کی اور اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اعتراضات برقرار رکھے  _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے