اب چینی برآمد ہوگی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پندرہ لاکھ ٹن سرپلس چینی بر آمد کرنے کی منظوری دی ہے_ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے امور زیر غور آئے کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارش کے مطابق پندرہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ فیول میں مکسنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے سپر کیروسین آئل میں فیول میکر ملانے کی منظوری بھی دی_ ای سی سی نے ایچ ٹو کےلئے گیس قیمتوں کے حوالے سے سمری بھی منظور کرلی جبکہ سی پیک کے سپلیمنٹری ایگریمنٹس کے عملدرآمد معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی، ای سی سی نے پاسکو کو پانچ لاکھ ٹن اضافی گندم مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی اسکے علاوہ ایل این جی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا _

