متفرق خبریں

لاپتہ شخص حمزہ کیمپ میں ہے

نومبر 30, 2017 < 1 min

لاپتہ شخص حمزہ کیمپ میں ہے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں لاپتہ شخص کے بھائی نے بتایا کہ میرے بھائی ہارون کو آئی ایس آئی کے کرنل نے اٹھایا اب کہتے ہمارے پاس نہیں ہے، ایڈیشنل اٹارنی ساجد الیاس بھٹی نے کہا ہے کہ تازہ رپورٹ کے مطابق ہارون آئی ایس آئی اور ایم آئی کی تحویل میں نہیں ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے ہارون سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، لاپتہ ہونے والا سعید احمد کے بھائی نے عدالت کو بتایا کہ دو لاپتہ افراد واپس آئے ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ لاپتہ ہونے والا میرا بھائی سعید احمد حمزہ کیمپ میں ہے، واپس آنے والے افراد نے کمیشن کے سامنے بھی بیان دیا ہے، ایجنسی والے پہلے انتظار کراتے تھے اب چھ سال بعد کہتے ہمارے پاس نہیں، آمنہ مسعود جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ کیمپ کے ایک قیدی نے نشاندہی کی عدالت وہاں سے پتہ کرائے، عدالت نے لاپتہ ہونے والے سعید احمد سے متعلق کمیشن سے پندرہ روز میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ہدایت کی کہ لاپتہ افراد کمیشن سعید احمد سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کرے، لاپتہ تاسف ملک کے سسر نے عدالت کو بتایا کہ تاصف سے 10مئی 2014 کو ملاقات ہوئی، 15جون 2016 کا اس حوالے سے پانچ ججوں کا حکم ہے، عدالت کے تین حکم ناموں کا جو حشر ہو چکا اس کے بعد عدالت اور ہمارے بولنے کا کوئی فائدہ نہیں، میجر کو کیوں نہیں بلایا جاتا ہم کس جگہ جائیں، ہم کس جگہ جائیں کس سے شکایت کریں، عدالت نے تاصف علی کی ورثا سے ملاقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 48 گھنٹوں میں ملاقات کرا کے رجسٹرار آفس ک رپورٹ کی جائے، عدالت نے دیگر لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت وقت کی کمی کے باعث پیر تک ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے