عمران خان کی ٹوئٹ واپس کیوں لی گئی
Reading Time: < 1 minuteعمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کوئی خاتون چلاتی ہیں اور بہت جلدی ہر معاملے پر ٹوئٹ داغ دیتی ہیں، بعض لوگوں کی رائے ہے کہ عمران خان کے اکاؤنٹ سے شیریں مزاری ٹوئٹ کرتی ہیں مگر ڈان اخبار کے سابق ایڈیٹر عباس ناصر نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کا ٹوئٹر ہینڈل انیلا خواجہ نامی خاتون کے ہاتھ میں ہے تاہم اس خاتون نے جو پی ٹی آئی کی پی آر ٹیم کا حصہ ہے اس بات کی تردید کی تھی _
آج عمران خان نے ایک ٹوئٹ کیا، اس کے ٹی وی ٹکرز بھی جاری کیے گئے تاہم بعد میں رپورٹروں سے کہا گیا کہ یہ ٹوئٹ واپس لے لیا گیا ہے اس لیے نشر نہ کیا جائے، ٹوئٹ کی تفصیلات پیش خدمت ہیں __
جنوب بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ایک خاتون سیاستدان کی وفات میں کرپٹ سیاستدانوں کیلئے بڑا سبق ہے، عمران خان
بھارتی سیاستدان شاشکلہ کے بنگلے کے نیچے سے سونے، جواہرات اور کالے دھن کے ذخائر برآمد ہوئے، عمران خان
شاشکلہ کے گھر سے دریافت ہونے والا ذخیرہ کرپٹ سیاستدانوں کیلئے سامان عبرت ہے، عمران خان
کرپٹ سیاستدانو! چوری اور چھینا جھپٹی سے بھری گئی تجوریاں دھری کی دھری رہ جائیں گی، عمران خان