کھیل

جنوبی افریقہ کو اُس کے گراؤنڈز پر وائٹ واش کرنے والی پاکستان کی ’رَن مشین‘ صائم ایوب

دسمبر 23, 2024 < 1 min

جنوبی افریقہ کو اُس کے گراؤنڈز پر وائٹ واش کرنے والی پاکستان کی ’رَن مشین‘ صائم ایوب

Reading Time: < 1 minute

تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کے جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ میں اہم کردار ادا کرنے والے صائم ایوب کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا نے انہیں ’رَن مشین‘ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابھرتے بلے باز صائم ایوب سیریز میں دوسری سینچری بنانے میں کامیاب رہے جو کہ پانچ اننگز میں ان کی تیسری سینچری تھی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے 94 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور پاکستان کے مجموعی سکور کو 308 تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے تعاقب میں اگرچہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسین نے 43 گیندوں پر 83 رنز بنائے لیکن ان کی ٹیم ہدف سے 36 رنز کی دوری پر شکست کھا گئی۔
بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

22 سالہ صائم ایوب پچھلے مہینے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 113 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں 109 کی اننگ کھیلی تھی۔

ان ایک روزہ میچز سے قبل انہوں نے سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں ناقابل شکست 98 رنز بنائے تھے۔

صائم ایوب کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ’صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کے لیے اہم بات یہ ہے کہ ہم جیت گئے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں نے ان کی بہت مدد کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے