پاکستان

چیف جسٹس نے وکیلوں کا دبائو مان لیا

دسمبر 21, 2017 < 1 min

چیف جسٹس نے وکیلوں کا دبائو مان لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے والے احتجاجی وکیلوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ان کے مطالبات مان لیے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملتان میں پرانی کچہری بحال کرنے کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ پرانی عدالتیں 10 روز میں بحال کردی جائیں۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار لاہورہائیکورٹ خورشید انور رضوی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیتوں میں جا کر جوڈیشل کمپلیکس بنادیا گیا، عجلت میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وکیلوں کے بیٹھنے کےلیے مناسب بار روم بھی نہیں،وکلا اپنے کلائنٹس کو کہاں بٹھائیں گے ۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تین ماہ میں نئےجوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ ملتان کے وکلا نے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں سہولتیں نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی تھی۔ چیف جسٹس کے احکامات کے بعد دھرنے پر بیٹھے وکلا نے خوشی کا اظہار کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے