کابل خودکش حملے میں چھ جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ایجنسی کے داخلی راستے کے قریب ہوا اور اس وقت ایجنسی کے ملازمین کی آمدورفت جاری تھی۔
وزارت عوامی صحت کے ترجمان اسماعیل خواصی نے نے کم ازکم ہلاکتوں اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔