پاکستان

بابا رحمت کبھی خیردین کو نہیں بھولا

دسمبر 27, 2017 2 min

بابا رحمت کبھی خیردین کو نہیں بھولا

Reading Time: 2 minutes
 سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دس پبلک سیکٹر یونیورسٹیو​ں کا غیر معیاری پرائیویٹ لاء کالجز کو الحاق کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایک بار پھر ریمارکس دے کر نئی بحث کو جنم دیا ہے ۔
عدالت نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو طلب کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لاء کالجز قواعد پر پ​ورا اترتےہیں تو اس کی تفصیلات پیش کریں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یونیورسٹیوں نے کتنے کالجز کو ال​حاق دیا ہے، حلف نامے داخل کریں ۔
چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت کالجوں کے مقدمات کی فائلیں بھی سپریم کورٹ منگوائیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی کیلئے تعلیم اور علم بہت ضروری ہے۔ جمہوری ملک ہے، عوام لیڈر کو چنیں گے، ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اس کام میں لگ کر خیردین اور محمددین کے کیس بھول گیا ہوں، ایسا نہیں ہے۔ ہفتے اور اتوار ک​و بھی عدالت لگا کر چھ ماہ میں سب کچھ ٹھیک کریں گے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجزمیں زائد فیسوں کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی میں تین اصولوں پر ہونی چاہئیے، تعلیم، لیڈرشپ اور تیسرا قانون کی حکمرانی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس بہت اہم ہے اس کےلئے ہفتےاور اتو​ار کو بھی بیٹھیں گے ۔ بابا رحمت اگر مصروف ہے تو اس کامطلب یہ نہیں کہ خیردین اور صادق کو بھول گیا ہے، اس ہفتے اور اتوار کو میں کراچی میں مصروف ہوں۔
عدالت کے حکم پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے چیئرمین اور نجی میڈیکل کالجز کے مالکان بھی پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیکل کالج کی فیس عدالت طے کرے گی۔ نجی میڈیکل کالجز سے تمام تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے