پاکستان

توہین قرآن کا ملزم بری

دسمبر 29, 2017 < 1 min

توہین قرآن کا ملزم بری

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں قرآنی صفحات کی بے حرمتی کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ہے _ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل اور سرکاری استغاثہ کے دلائل سن کر ملزم منشا کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ مرحوم ڈکٹیٹر (ضیاء الحق) کے دور میں لوگوں کو درختوں سے باندھ کر مارا گیا، آج تک ہم شدت پسندی کو بھگت رہے ہیں، مذہب کی توہین کا جھوٹا الزام لگانے والا خود توہین کا مرتکب ہوتا ہے، انسانیت کے خلاف جرائم پر مقدمات چلانا ریاست کی ذمہ داری ہے _ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ وقوعہ کا مرکزی گواہ گونگا بہرہ ہے _ سرکاری استغاثہ نے بتایا کہ الزام لگانے والا ملزم کا کزن ہے _ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ  آج کل تو بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہے۔ ملزم کے وکیل رضوان اعجاز نے بتایا کہ انتیس ستمبر دو ہزار آٹھ کو مقدمہ درج کیا گیا اور وہ نو برس قید کاٹ چکا ہے ۔  جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد سے جیلوں میں مشقت کروانا ظلم ہے، بزرگ قیدیوں سے مشقت کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیئے۔
واضح رہے کہ ملزم محمد منشا پر بہاولنگر کے علاقے صادق آباد میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام تھا۔ ملزم کو ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کو عمرقید کی سز اسنائی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے