پاکستان

چار سال میں کتنا قرضہ لیا

دسمبر 29, 2017 < 1 min

چار سال میں کتنا قرضہ لیا

Reading Time: < 1 minute

حکومت پاکستان نے گزشتہ چار سال میں کتنا قرضہ لیا اور کون سے مالیاتی اداروں سے حاصل کیا اس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں _

دستاویزات کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ/تیرہ سے اکتوبر دوہزار سترہ تک مجموعی طور پر چونتیس ارب اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، عالمی بینک سے قرضے کی مد میں پانچ ارب ستاسی کروڑ ستر لاکھ ڈالر ملے، چین سے پانچ ارب پچہتر کروڑ ڈالر لئے گئے، اے ڈی بی سے چار ارب چھیالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ آئی ڈی بی سے چار ارب تینتیس کروڑ نوے لاکھ قرض کی مد میں حاصل کیے گئے، جاپان سے چھ سو چھیاسٹھ ملین، سعودی عرب سے چار سو انتیس ملین ڈالر اور فرانس سے ایک سو نواسی، اور دیگر سے پانچ سو اکیس ملین ڈالر قرض لیا گیا، کمرشل بینکوں سے سات ارب پینتالیس کروڑ دس لاکھ ڈالر قرض لیا گیا_

حکومت نے یورو بانڈز اور سکوک سے چار ارب پچاس کروڑ ڈالر حاصل کئے جبکہ چار سال کے دوران گرانٹس کی مد میں دو ارب چھیاسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر لئے گئے، برطانیہ سے ایک ارب بتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر گرانٹ ملی، امریکہ سے پانچ سو چورانوے ملین اور عالمی بینک سے دو سو تینتیس ملین ڈالر گرانٹ ملی، جرمنی سے ایک سو چوبیس ملین ڈالر اور اے ڈی بی سے ایک سو چودہ ملین ڈالر گرانٹ ملی _

حکومت نے یورپی یونین سے ایک سو آٹھ ملین اور چین سو چوہتر ملین ڈالر حاصل کیے جبکہ جاپان سے باسٹھ ملین اور دیگر ذرائع سے اکتیس ملین ڈالر گرانٹ ملی _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے