جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن
شمالی کوریا کے رہنما نے ایک بار پھر امریکا کو ڈرانے کی کوشش کی ہے۔ رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ امریکا کبھی شمالی کوریا کے خلاف جنگ کا آغاز نہیں کر سکتا ہے کیونکہ جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن ہر وقت اُن کی میز پر موجود ہوتا ہے۔
کم جونگ ان نے نئے سال کے خطاب میں کہا کہ پورا امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی پہنچ میں ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حقیقت ہے، کوئی دھمکی نہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے لیے زیتون کی ایک مضبوط شاخ کی پیشکش کی جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔۔ کم جونگ ان نے کہا کہ شمالی کوریا سیول میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیج سکتا ہے۔
نئے سال پر ٹی وی خطاب میں کم جونگ ان نے اپنے اسلحے کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل تیار کرنے چاہئیں اور ان کی تنصیب میں تیزی لانی چاہیے۔

