پاک ایران تعلقات میں خلل نہیں
ایران کی سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی نے تہران میں پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ کسی ملک کو پاک ایران تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایران کی سرکاری ایجنسی ارنا کے مطابق انھوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو امریکہ کی دوہری سکیورٹی پالیسی پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ علی شامخانی نے کہا کہ ہم کسی ملک کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہتھیاروں کی فروخت، کرائے کے دہشت گردوں اور سرحدوں کو غیر محفوظ کر کے اسلام آباد اور تہران کے تعلقات کو خراب کرے۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق اس ملاقات میں پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ مسلمانوں کو غیر ملکی سازشوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے جن کا مقصد ان کے درمیان تصادم کرانا ہے۔ پاکستان اور ایران نے پائیدار سرحدی نگرانی ‘ منشیات’ اسلحہ اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے اور معاشی امور میں بھی تعاون پر اتفاق کیا۔